: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
برسلز،30اپریل(ایجنسی) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دہشت گردانہ حملے کے بعد کل اتوار کے روز جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ ہوائی اڈہ بائیس مارچ کو دوہرے بم دھماکوں کے بند کر دیا گیا تھا۔ بارہ روز کی بندش کے بعد اس
ہوائی اڈے کا ایک ہال عارضی طور پر کھول دیا گیا تھا اور وہاں 36 کاؤنٹر کام کر رہے ہیں۔ اتوار سے روانگی کے لیے 111 کاؤنٹر کام کرنا شروع کر دیں گے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ہوائی اڈے کو جون تک پوری طرح فعال کیا جا سکے گا۔ کل اتوار سے مسافر ڈیپارچر لاؤنج کے ذریعے اپنی مقررہ پروازوں کی جانب جا سکیں گے۔